Gas Leakage Web ad 1

انسدادِ پولیو مہم 18 مئی سے شروع، ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

0

پولیو مہم کے دوران تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ مئی کی یہ خصوصی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ کے 20 مخصوص اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرۂ اختیار پر اہم فیصلہ جاری

اسی طرح خیبر پختونخوا کے 23 مخصوص اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

این ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

این ای او سی نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون یقینی بنائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولے جائیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.