Gas Leakage Web ad 1

آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے: سلمان اکرم راجہ

0

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہو گئے ہیں، اور ان کے بقول پاکستان کی سرزمین آج غریب طبقے کے لیے تنگ کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یومِ مزدور کے موقع پر حقوقِ خلق پارٹی کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر ایک مظاہرہ کیا گیا، جس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا: ایران

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ ہماری کمزوری رہی ہے کہ ہم مزدور طبقے کو منظم نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کر کے نئی پارٹیاں بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالانکہ ان کے مطابق عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا اور انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو قوتیں آئین کی مخالفت کریں گی ان کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، اور پاکستان کو چلانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آئین سب پر یکساں لاگو ہو۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر کہا کہ آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہو گئے ہیں، اور ملک میں غریب کے لیے حالات مشکل بنا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ مزدوروں کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، اور انہوں نے مزدوروں کے لیے صحت کارڈ متعارف کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدور کو اس کا پورا حق ملنا چاہیے اور ان کی جدوجہد انصاف، مزدور اور کسان کے حقوق کے لیے ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقے کے لیے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے، جبکہ پنجاب میں اس بار گندم کے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو انتقامی کارروائی کے تحت جیل میں رکھا گیا ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں گے، بلکہ وہ اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.