Gas Leakage Web ad 1

گرین پاکستان انیشیٹو کی بدولت بھکر میں بنجر رقبہ جدید زرعی و برآمدی مرکز میں تبدیل

0

گرین پاکستان انیشیٹو کی بدولت بھکر میں بنجر رقبہ ایک جدید زرعی اور برآمدی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پروگرام کے تحت زرعی شعبے میں جدت، برآمدات میں توسیع اور خود کفالت کی جانب مؤثر پیش رفت جاری ہے۔ سی ای او پینٹیرا لمیٹڈ فرقان علی اختر کے مطابق بھکر میں 1800 ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم صرف 60 دن کے اندر تیار کر کے ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔

امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا

فرقان علی اختر کے مطابق اس فارم میں 13 سینٹرل پیوٹ سسٹمز اور 2.4 میگاواٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کے ذریعے آبپاشی کا نظام فعال بنایا گیا ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پینٹیرا فارمز فاروق سعید کے مطابق چار ماہ قبل یہ زمین 20 سے 50 فٹ بلند ریت کے ٹیلوں پر مشتمل تھی، جسے مختصر مدت میں قابلِ کاشت بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی 1800 ایکڑ میں سے 1300 ایکڑ پر کاشت کی جا رہی ہے جہاں گندم اور روڈز گراس اگائی جا رہی ہے، جبکہ روڈز گراس کو برآمد بھی کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کی مکمل معاونت، انفراسٹرکچر سپورٹ اور بروقت مسائل کے حل کے بغیر اس منصوبے کا آغاز ممکن نہیں تھا۔ گرین ایگری مال کے ذریعے معیاری بیج، کھاد اور دیگر زرعی سہولیات کی شفاف اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

فاروق سعید نے مزید بتایا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چینی کمپنیوں کے اشتراک سے پاکستان میں پہلے ہائبرڈ بیج بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.