Gas Leakage Web ad 1

پی پی پنجاب کابینہ میں کب شامل ہوگی؟مجوزہ نام سامنے آگئے

0

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کیلئے (ن) لیگ اور پی پی کمیٹیاں کام کررہی ہیں، پی پی کے سید علی حیدرگیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جنوبی پنجاب سے منتخب پیپلزپارٹی کے اراکین نے پارٹی قیادت سے پنجاب کابینہ میں شمولیت کامطالبہ کیاتھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.