اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے بیرون ملک منتقل ہونے والے سرمائے کو واپس لانے کے لیے کاروبار دوست پالیسیوں، ٹیکس ریشنلائزیشن اور ریگولیٹری اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سردار طاہر محمود نے کہا کہ کاروبار دوست ماحول کی عدم موجودگی میں پاکستانی سرمایہ کا ایک بڑا حصہ بیرون ملک منتقل ہوا ہے کیونکہ سرمایہ کار ان ممالک کو ترجیح دیتے ہیں جو استحکام، کم ٹیکس اور کاروبار کرنے میں آسانی کا ماحول فٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کو اس وقت بہت زیادہ ٹیکس شرحوں کا سامنا ہے، جو کہ 58% سے 62% کے درمیان ہیں، پیچیدہ ضوابط اور پالیسی کی غیر یقینی صورتحال. کے باعث مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سرمایہ قدرتی طور پر ان خطوں میں جاتا ہے جہاں مواقع، آسان ضابطے اور مستحکم پالیسیاں ہوں،” ۔ لیکن بدقسمتی سے، پاکستان میں موجودہ کاروباری ماحول یہ مراعات فراہم نہیں کرتا ہے۔
آئی سی سی آئی کے صدر نے حکام کی طرف سے منظوریوں میں تاخیر جیسے ساختی مسائل کے حل پر بھی زور دیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں مزید رکاوٹیں پیدا ھوتی ھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تقریباً 20 ملین رھائشیئ یونٹس کی کمی اور طلب میں سالانہ اضافے کے باوجود سرمایہ کار آپریشنل رکاوٹوں کی وجہ سے مقامی طور پر سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں ہیں۔
سردار طاہر محمود نے مزید کہا کہ SIFC جیسے ادارے اس وقت تک سرمایہ کاری کو راغب نہیں کر سکتے جب تک کہ عملی اصلاحات کی جانب توجہ مرکوز نہ کی جائے۔ انہوں نے جامع پالیسی تبدیلیوں پر زور دیا، بشمول ٹیکس کو معقول بنانا، ریگولیٹری فریم ورک کو آسان بنانا، سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا تعارف اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانا شامل ہیں ۔