Gas Leakage Web ad 1

صدر ٹرمپ کی مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو پر سخت تنقید، کمزور اور خطرناک قرار دیدیا

0

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور خطرناک شخصیت قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پوپ لیو کے بڑے مداح نہیں ہیں، ان کے مطابق جرم کے معاملے میں پوپ لیو کمزور جبکہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے وہ نہایت خراب ہیں۔

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاشی دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی ہے: ریٹائرڈ ایڈ مرل امریکی بحریہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتا ہے یا نہیں، جنگ بندی برقرار ہے اور ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس روس اور سعودی عرب سے زیادہ تیل موجود ہے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی جا رہی ہے، جس کے بعد ایران اپنا تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، امریکا نے ایران کی فوج کو تباہ کر دیا اور اس کی نیوی کو سمندر میں ڈبو دیا، جبکہ ایرانی بحریہ کے 158 بحری بیڑے تباہ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت ایران شدید مشکلات کا شکار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.