ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے 5 ڈالر والا پیٹرول یاد کریں گے۔”
محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر پر طنز کیا۔ ان کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ “نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے 5 ڈالر والا پیٹرول یاد کریں گے۔”
نویں، دسویں امتحانات: امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں: چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کی جائے، کیونکہ کسی بھی غلطی کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا جنگ کرے گا تو ایران بھی جنگ کرے گا، اور اگر بات چیت منطق کے ساتھ آگے بڑھے گی تو ایران بھی اسی انداز میں جواب دے گا۔
دوسری جانب ایرانی وفد کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنی نیک نیتی ظاہر کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے، جن کے نتیجے میں مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔