امریکی سکیورٹی تجزیہ کار اور امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ایڈمرل جیمز اسٹیورڈز نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی دراصل معاشی دباؤ ڈالنے کی ایک حکمتِ عملی ہے۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا: ایران
ایک بیان میں سابق نیوی افسر نے کہا کہ اس حکمت عملی کے ذریعے ایران کی تیل تنصیبات کو تباہ کیے بغیر اس پر اقتصادی دباؤ ڈالا جا سکتا ہے، تاہم یہ ایک بڑا اور پیچیدہ اقدام ہے جو آسان نہیں۔
جیمز اسٹیورڈز کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے وسیع بحری طاقت درکار ہوگی جبکہ ایران کے پاس بھی جوابی کارروائی کے مختلف آپشنز موجود ہیں۔
امریکی فوج آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کب شروع کرے گی؟
ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔