محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق جاری نئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بھرتی کے عمل میں تعلیمی نمبرز کو 60 فیصد وزن دیا جائے گا۔
آئین کا اسلامی تشخص مذہبی جماعتوں کی دوراندیش قیادت کا مرہون منت ہے: فضل الرحمان
نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ تعلیم رکھنے والے امیدواروں کو 20 فیصد اضافی نمبرز دیے جائیں گے، جبکہ انٹرویو کے لیے بھی 20 فیصد نمبرز مختص کیے گئے ہیں، اس طرح مجموعی اسکور 100 رکھا گیا ہے۔
مزید برآں میرٹ کو زیادہ شفاف بنانے کے لیے نئی درجہ بندی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن ڈگریوں کے مطابق نمبرز کی مزید تقسیم کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک، دو اور تین اضافی ڈگریوں پر بالترتیب 10، 15 اور 20 نمبر دیے جائیں گے۔
ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے جاری کیے گئے نئے میرٹ کے معیار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔