دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل کس مسلم ملک میں موجود ہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ رقبے اور کمروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل کون سا ہے؟
یہ اعزاز First World Hotel and Plaza کو حاصل ہے، جو ملائیشیا میں واقع ہے۔ یہ ہوٹل بظاہر بہت زیادہ پرتعیش نہیں اور سہولیات کے اعتبار سے تین ستارہ ہوٹل شمار ہوتا ہے، لیکن گنجائش اور کمروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا میں گرفتار
جب اسے 2006 میں کھولا گیا تو اس میں تقریباً 6118 کمرے موجود تھے۔ دو سال بعد لاس ویگاس کے The Venetian Resort کی توسیع کے بعد وہاں کمروں کی تعداد 7128 ہو گئی، جس کے باعث وہ کچھ عرصے کے لیے سب سے بڑا ہوٹل بن گیا۔
تاہم 2015 میں فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ میں دوسرے ٹاور کی تعمیر کے بعد یہ دوبارہ دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل بن گیا۔
یہ ہوٹل ملائیشیا کے دارالحکومت Kuala Lumpur سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال میں Pahang کے علاقے میں واقع ہے، جہاں ہر سال لاکھوں سیاح مختلف ممالک سے آتے ہیں۔
اس ہوٹل کے دو بڑے ٹاورز میں مجموعی طور پر 7351 کمرے موجود ہیں، اور حیران کن طور پر ان میں سے تقریباً 90 فیصد کمرے اکثر وقت بھرے رہتے ہیں۔
اس کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس کا محلِ وقوع ہے، کیونکہ اس کے اردگرد تھیم پارکس اور شاپنگ مراکز موجود ہیں، جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
کمروں کے حوالے سے یہاں مختلف اقسام دستیاب ہیں، جن میں عام کمرے، لگژری رومز، ٹرپل رومز، سپر لگژری رومز اور ورلڈ کلب رومز شامل ہیں، جس سے ہر قسم کے مسافروں کے لیے رہائش کے مناسب مواقع موجود ہیں۔