Gas Leakage Web ad 1

شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا، عباس عراقچی

0

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر پر امریکی حملوں کے باوجود ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

عباس عراقچی نے امریکی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ایک پل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے حملے ایران کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائیں: گورنر سندھ

انہوں نے کہا کہ ہر تباہ ہونے والی عمارت اور پل کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا جائے گا، تاہم ایک چیز جو دوبارہ بحال نہیں ہو سکے گی وہ امریکا کی ساکھ ہے جو اس کارروائی سے متاثر ہوئی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ پل اب دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہے گا، اور ایران کے ساتھ مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ دیر ہونے سے پہلے معاہدہ کر لے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.