Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کی ایران کو چاول، سمندری خوراک، فارماسیوٹیکل مصنوعات سمیت متعدد اشیاء برآمدکرنےکی اجازت

0

پاکستان نے ایران کو چاول، سمندری خوراک، فارماسیوٹیکل مصنوعات، آلو، گوشت، پیاز، مکئی اور پھلوں سمیت متعدد اشیاء برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے پاکستان نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو بھی فروغ دینے کا اہم قدم اٹھایا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

اعلامیے کے مطابق وزارتِ تجارت نے ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے برآمدات پر بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط سے عارضی استثنیٰ منظور کیا ہے۔ اب زمینی راستے کے ذریعے ایران، آذربائیجان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات کی اجازت دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ضوابط کے مطابق برآمد کنندگان کو جزوی استثنیٰ دیا گیا ہے، تاہم برآمدی آمدن مقررہ مدت میں واپس لانے کی شرط برقرار رہے گی۔ وزارت تجارت کے مطابق اس اقدام سے خطے میں تجارتی روابط مضبوط ہوں گے اور برآمد کنندگان کے اخراجات اور وقت میں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر تجارت Jam Kamal کے مطابق یہ خصوصی رعایت 3 ماہ کے لیے دی گئی ہے اور 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔ اس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملک کی معیشت کو استحکام ملے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.