پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کے خلاف ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
کراچی بندرگاہ: 24 دن میں سال بھر جتنی ٹرانس شپمنٹس
میچ میں پشاور زلمی نے 215 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 218 رنز بنائے، لیکن حیران کن طور پر ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی نے نصف سنچری (ففٹی) اسکور نہیں کی۔ یوں زلمی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے کسی بھی بیٹر کی ففٹی کے بغیر اتنا بڑا ہدف حاصل کیا۔
اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ میجر لیگ کرکٹ میں واشنگٹن فریڈم کے پاس تھا، جنہوں نے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے خلاف 214 رنز بغیر کسی ففٹی کے حاصل کیے تھے۔
پشاور زلمی نے نہ صرف عالمی سطح پر نیا سنگ میل عبور کیا بلکہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ زلمی کا 218 رنز کا مجموعہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کسی کھلاڑی کی ففٹی کے سب سے بڑا اسکور بن گیا ہے۔ اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بغیر کسی ففٹی کے 209 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔
کرکٹ شائقین نے پشاور زلمی کی اس غیر معمولی کامیابی کو خوب سراہا، جہاں اجتماعی کارکردگی نے انفرادی اننگز پر سبقت حاصل کی۔