بھارت میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، بھارت پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات کرنے پر مجبور ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے باعث شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
الجزیرہ نے ناقص منصوبہ بندی اور توانائی پالیسی کی سنگین ناکامی کو بے نقاب کر دیا۔ الجزیرہ کے مطابق شدید قلت کے باعث بھارتی شہریوں میں خوف و ہراس بڑھ چکا ہے، بھارت میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ چکی ہیں، صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس تعینات کی گئی ہے۔
بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کا 66 فیصد جاری، 44 فیصد خرچ کرلیا گیا
نااہل مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے یہاں لمبی قطاریں لگی ہیں، لوگ دن رات پیٹرول پمپس پر انتظار کر رہے ہیں، پیٹرول پمپس پر شدید رش ہے جس سے پیٹرول نہ ملنے کے خدشات واضح ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم بحران پر بھارتی عوام میں پھیلنے والا خوف دراصل حکومتی نااہلی، ناقص منصوبہ بندی اور بروقت فیصلوں کی کمی کا نتیجہ ہے۔
مودی کی نااہلی کے باعث بھارتی معیشت کو توانائی بحران، کرنسی پر دباؤ اور ترسیلات زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا بھی سامنا ہے، ایران کے ساتھ بھارت کا دوغلہ رویہ بھارت میں توانائی بحران کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔