پاکستان اور افغانستان کے بائیس مذہبی علما نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان امن، اتحاد، مذاکرات اور جنگ بندی پر زور دیا ہے، اعلامیے میں دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا استحکام علاقائی امن کے لیے نہایت اہم ہے، علما نے غلط فہمیوں کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے، باہمی اعتماد کو فروغ دینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو کشیدگی میں اضافہ کریں، اعلامیے میں اسلامی تعلیمات جیسے بھائی چارہ، انصاف اور ہم آہنگی کو بنیاد بناتے ہوئے دونوں حکومتوں اور عوام سے صبر اور دانشمندی کے ساتھ معاملات حل کرنے کی اپیل کی گئی، اعلامیے کے اختتام پر علما نے پرامن تعلقات کے فروغ اور اختلافات کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔