Gas Leakage Web ad 1

ایچ بی ایل پی ایس ایل گیارہ میں نشریاتی معیار بہتر بنانے کے لیے جدید فیچرز متعارف

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ گیارہ چھبیس مارچ سے تین مئی تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں شائقین کے لیے گھر بیٹھے میچ دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے جدید نشریاتی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں

، پہلی بار اردو فیڈ کے لیے خصوصی کیمرے، پری میچ اور پوسٹ میچ اردو اسٹوڈیو شوز، ہائی لائٹس اور خصوصی فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کو شامل کیا جا سکے، اس ایڈیشن میں ہاک آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈی آر ایس میں بہتری لاتے ہوئے آف دی بیٹ ویژولائزیشن، بال کی بلندی اور فاصلے سے متعلق ڈیٹا بھی اسکرین پر دکھایا جائے گا، مزید برآں بایومیکانکس ٹیکنالوجی کے ذریعے کھلاڑیوں کی حرکات و سکنات کا تجزیہ پیش کیا جائے گا جس سے کھیل کو زیادہ سائنسی انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی، لائیو نشریات میں پلیئر ٹریکنگ، تھری ڈی اسٹیڈیم اینیمیشن، ریئل ٹائم فیلڈ پلاٹ کے ساتھ ساتھ آگمینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی گرافکس بھی شامل ہوں گے جبکہ جدید ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بارے میں تفصیلی اعداد و شمار فراہم کیے جائیں گے، حکام کے مطابق یہ تمام اقدامات ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک نئے دور میں داخل کرنے اور شائقین کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2
sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.