برطانیہ میں ایک بڑے منظم منشیات سپلائی نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے عدالت نے متعدد ملزمان کو مجموعی طور پر تیس سال اور پانچ ماہ قید کی سزائیں سنا دی ہیں،
نیشنل کرائم ایجنسی اور میٹروپولیٹن پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران سامنے آنے والے اس نیٹ ورک کے بارے میں انکشاف ہوا کہ یہ گروہ لندن سمیت مختلف علاقوں میں بڑی مقدار میں کوکین فراہم کر رہا تھا اور ایک سو ستر کلوگرام سے زائد منشیات سپلائی کی گئی جس کی مالیت تقریباً تیرہ اعشاریہ چھ ملین پاؤنڈ بتائی گئی، ملزمان شناخت چھپانے کے لیے انکرپٹڈ میسجنگ ایپ وِکر سمیت خفیہ کوڈز اور پاس ورڈز استعمال کرتے تھے اور ملاقات کے مقامات آخری وقت میں شیئر کیے جاتے تھے، تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب انتالیس سالہ اروِندر بینز کو لندن میں ایک ڈلیوری کے دوران گرفتار کیا گیا اور اس کی گاڑی سے دس کلوگرام کوکین برآمد ہوئی جبکہ موبائل فون کے تجزیے سے مزید منشیات کی فراہمی کی منصوبہ بندی سامنے آئی، پولیس نے انتیس سالہ شہرخ حمائیوں کو نیٹ ورک کا مرکزی منتظم قرار دیا جو دیگر ارکان کی سرگرمیوں کو کنٹرول کر رہا تھا جبکہ دیگر ملزمان میں سندھیا وِرسے، گیبریلے ٹرنکونائٹے اور روبن پریت کور شامل ہیں، تفتیشی حکام کے مطابق یہ ایک منظم اور وسیع نیٹ ورک تھا جو مختلف کمیونٹیز میں خطرناک منشیات پھیلا رہا تھا تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے اسے ختم کر کے عوام کو بڑے خطرے سے بچا لیا گیا۔