علی ظفر نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے معافی مانگ لی
معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تنقید کے بعد بغیر بنیان کے کُرتا پہننے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے قوم سے معذرت کر لی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر معافی مانگتے ہیں کہ انہوں نے بغیر بنیان کے کُرتا پہنا اور وہ آئندہ ایسی غلطی دوبارہ نہ دہرانے کی بھرپور کوشش کریں گے، علی ظفر نے اس معاملے کی نشاندہی کرنے والے صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر اس معاملے نے خاصی توجہ حاصل کی جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے، کچھ افراد نے اسے معمولی معاملہ قرار دیا جبکہ دیگر نے اس پر تنقید کی، علی ظفر کے معذرتی بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث میں مزید شدت آئی اور کئی صارفین نے ان کے انداز کو سراہتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دیا، ماہرین کے مطابق عوامی شخصیات کی جانب سے ایسے معاملات پر فوری ردعمل دینا ان کے مداحوں کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔