Gas Leakage Web ad 1

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

0

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، 2 روز کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات کی تنخواہوں سے کٹوتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

فیصلے کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کی 2 روز کی تنخواہ کاٹی جائے گی، جو وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں جمع ہو گی۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزراء، معاونینِ خصوصی اور پارلیمانی سیکرٹریز کی 2 ماہ کی مکمل تنخواہ جبکہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں 2 ماہ کے لیے 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.