میٹرک کے امتحانات سے قبل گیس پیپرز اور پیئرنگ اسکیمز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میٹرک امتحانات سے پہلے سوشل میڈیا پر گیس پیپرز، پیئرنگ اسکیمز اور امتحانی پرچوں کی شیئرنگ ممنوع ہوگی۔
بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا گانا تنازع کا شکار، پابندی لگانے کا مطالبہ
نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے، اور فیصل آباد بورڈ کے تحت یہ امتحانات اسی تاریخ سے منعقد کیے جائیں گے۔