Gas Leakage Web ad 1

حاملہ خواتین میں کی جانیوالی تھراپی بچوں میں اہم پیدائشی نقص ختم کر سکتی ہے: تحقیق

حاملہ خواتین میں کی جانیوالی تھراپی بچوں میں اہم پیدائشی نقص ختم کر سکتی ہے: تحقیق

0

ماہرین کے مطابق ماں کے پیٹ میں بچوں پر کی جانے والی اسٹیم سیل تھراپی پیدائشی نقائص سے جڑے دماغی مسائل کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اسپائنا بیفائڈا اس وقت پیدا ہوتا ہے جب رحمِ مادر میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی مکمل طور پر تشکیل نہیں پاتی، اور اس کی تشخیص عموماً دورانِ حمل یا پیدائش کے فوراً بعد ہو جاتی ہے۔ تحقیق کے دوران سرجنز نے فوٹل سرجری کے ذریعے ریڑھ کی ہڈی پر اسٹیم سیلز لگائے، جس سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس طریقے سے اس بیماری کے طویل مدتی اثرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ اس بیماری کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں جن میں اوپن اسپائنا بیفائڈا زیادہ سنگین سمجھی جاتی ہے، کیونکہ اس میں ریڑھ کی ہڈی کے مہرے میں خلا ہونے کے باعث اسپائنل کارڈ باہر کی طرف ابھر آتی ہے۔ اس کیفیت کے نتیجے میں چلنے پھرنے میں دشواری یا فالج، فضلے پر قابو نہ رہنا، ٹانگوں میں حس کم یا ختم ہونا، ریڑھ کی ہڈی کا ٹیڑھا پن اور دماغ میں پانی جمع ہونے جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

میٹرو بس سروس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا

یہ تحقیق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں کی گئی جس میں 24 سے 25 ہفتوں کی حاملہ چھ خواتین کو شامل کیا گیا۔ ان تمام خواتین کے بچوں میں مائیلو مینینگو سیل کی تشخیص ہو چکی تھی اور ان میں ہائنڈ برین ہرنئیشن بھی موجود تھی، جو اسپائنا بیفائڈا سے جڑی ایک دماغی خرابی ہے۔ تمام مریضاؤں کی فیٹل سرجری کی گئی تاکہ بچے کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے، اور اضافی طور پر عطیہ کردہ نال (پلاسنٹا) سے حاصل کردہ اسٹیم سیلز کو براہِ راست بچے کی ریڑھ کی ہڈی پر لگایا گیا۔ جولائی 2021 سے دسمبر 2022 کے درمیان ان خواتین نے بچوں کو جنم دیا اور تمام بچوں کی ریڑھ کی ہڈی درست حالت میں پائی گئی، جبکہ کسی قسم کے انفیکشن یا غیر معمولی بافتوں کی افزائش کے آثار نہیں ملے۔ پیدائش کے بعد کیے گئے ایم آر آئی اسکین سے بھی تصدیق ہوئی کہ ہائنڈ برین ہرنئیشن مکمل طور پر ختم ہو چکی تھی اور دماغ اپنی معمول کی حالت میں واپس آ گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.