Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں مرد و خواتین کی برابر تعداد رات تنہا باہر نکلتے ہوئے خوف کا شکار، سروے

پاکستان میں مرد و خواتین کی برابر تعداد رات تنہا باہر نکلتے ہوئے خوف کا شکار، سروے

0

پاکستان میں مرد اور خواتین نے رات کے وقت تنہا باہر جانے کے حوالے سے خوف کا اظہار کیا ہے۔ گیلپ کی تازہ سروے رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ دنیا کے 44 ممالک میں خواتین میں رات کو تنہا باہر نکلنے میں خوف کی شرح 45 فیصد رہی، جبکہ مردوں میں یہ شرح 26 فیصد رہی۔ سروے میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر صنفی مساوات کے تاثر میں بہتری آئی ہے، مگر خواتین میں عدم تحفظ کا احساس مردوں کے مقابلے میں دگنا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سانحہ گل پلازہ: ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا

پاکستان اس حوالے سے منفرد ہے کیونکہ یہاں مرد اور خواتین میں خوف کا تناسب تقریباً برابر رہا، جہاں 69 فیصد مرد اور 70 فیصد خواتین نے رات کو تنہا باہر جانے میں خوف محسوس کرنے کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عالمی سطح پر جنسی ہراسانی کے حوالے سے خواتین کی شکایات 7 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہو گئی ہیں، اور 18 سے 24 سال کی نوجوان لڑکیوں میں یہ شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی۔ اسی طرح تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی تعداد بھی 17 فیصد پر دیکھی گئی، جو پہلے سے 3 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی اور قومی سطح پر خواتین میں حفاظتی خدشات میں اضافہ ہوا ہے اور جنسی ہراسانی اور تشدد کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.