Gas Leakage Web ad 1

عام درد کش ادویات کے استعمال سے متعلق خطرناک انکشاف

عام درد کش ادویات کے استعمال سے متعلق خطرناک انکشاف

0

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عام طور پر استعمال ہونے والی درد کش ادویات گردوں کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

Kidney Care UK اور National Pharmacy Association کے مطابق لوگوں کو درد کے علاج کے لیے اینٹی انفلیمیٹری ادویات، خصوصاً Ibuprofen، پر حد سے زیادہ انحصار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ گردوں کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

پنجاب میں غیرمعیاری جان بچانے والی ادویات کا انکشاف، 10 معروف ادویات پر پابندی

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد میں گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، جیسے شوگر کے مریض یا ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد، انہیں اس حوالے سے خاص طور پر احتیاط برتنی چاہیے۔

تاہم جن افراد کے گردے صحت مند بھی ہوں، اگر وہ طویل عرصے تک زیادہ مقدار میں درد کش ادویات استعمال کریں تو اس سے بھی گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ ادویات گردوں تک خون کی فراہمی کو کم کر سکتی ہیں یا ان کے بافتوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔

نان اسٹرائیڈل اینٹی انفلیمیٹری ادویات یعنی NSAIDs جیسے Ibuprofen، Naproxen اور Diclofenac بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں اور گردوں کے اندر موجود خون کی نالیوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Olivier Picard، جو National Pharmacy Association کے چیئرمین ہیں، کا کہنا تھا کہ ادویات میں جہاں بیماریوں کا علاج کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، وہیں ان میں نقصان پہنچانے کی طاقت بھی موجود ہوتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.