گیس چوروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
لاہور(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید252 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 58لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 5کنکشن منقطع گئے ۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 1گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 2لاکھ 10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے،ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 43 گیس کنکشن منقطع مزید30ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 20گیس کنکشن منقطع کیے گئے. سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 155کنکشن منقطع کیے اور55لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے.ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 2جبکہ غیر قانونی استعمال پر بھی 2گیس کنکشن منقطع کیے . فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5کنکشن منقطع کیے اور60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔بہالپور میں کاروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر 01گیس کنکشن منقطع کیا گیا ۔