Gas Leakage Web ad 1

سولر پاور لیپ ٹاپ جسے آپ پانی میں بھی ڈبو سکتے ہیں

سولر پاور لیپ ٹاپ جسے آپ پانی میں بھی ڈبو سکتے ہیں

0

چینی کمپنی اوکی ٹیل نے ایک منفرد لیپ ٹاپ تیار کیا ہے جو پانی کے اندر بھی کام کر سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کمپنی کا آر جی 14 پی لیپ ٹاپ بظاہر روایتی دفتری استعمال کی بجائے میدان جنگ اور سخت حالات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے اور اس میں 14ویں جنریشن کا انٹیل کور آئی 7 پروسیسر، 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ڈیٹا پروسیسنگ، ملٹی ٹاسکنگ اور ڈائیگناسٹک کے معاملے میں یہ لیپ ٹاپ ڈیسک ٹاپ کے برابر ہے۔ تاہم اس کی خاص بات اس کی پرفارمنس نہیں بلکہ اس کی غیر معمولی مضبوطی ہے۔

آر جی 14 پی آئی پی 68 اور آئی پی 69K سرٹیفائیڈ ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ گرد، پانی اور پانی کے دباؤ کو بھی برداشت کر سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس لیپ ٹاپ کو پانی میں ڈبو دیا جائے تب بھی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

اس کا وزن 3.7 کلوگرام ہے اور یہ کافی پتلا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 3000 ایم اے ایچ اور 5200 ایم اے ایچ کی ڈوئل بیٹری دی گئی ہے۔ اس میں سولر چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے جس کے لیے ڈیوائس کے اوپر سولر پینل نصب کیا گیا ہے، تاہم سورج میں چارج کرنے پر 6 گھنٹوں میں 50 فیصد بیٹری چارج ہو گی۔

14.1 انچ ڈسپلے والے اس لیپ ٹاپ میں 180 ڈگری میگنیٹک پرائیویسی کیمرا بھی موجود ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.