Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے، مشرف زیدی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے، مشرف زیدی

0

وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خطے میں جاری سنگین صورتحال کے اثرات میں سے ایک ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی و اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائےہرمز استعمال کرسکیں گے: پاسداران انقلاب

اپنے ایک بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں اور دیگر برادر ممالک پر حملوں کے باعث پاکستان کو شدید معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وسائل کے تحفظ اور پبلک سیکٹر میں کفایت شعاری کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری کے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات کے تحت اگلے دو ماہ کے لیے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو ملنے والے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی جا رہی ہے، البتہ ایمبولینسز اور عوامی استعمال کی بسیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

وزیراعظم کے مطابق اگلے دو ماہ کے لیے تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کی جا رہی ہیں۔ کابینہ کے تمام ارکان، وزراء، مشیران اور معاونین رضاکارانہ طور پر دو ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.