Gas Leakage Web ad 1

گوگل کے سربراہ کو کام کرنے کیلئے یہ کمپنی کتنا معاوضہ ادا کرتی ہے؟

گوگل کے سربراہ کو کام کرنے کیلئے یہ کمپنی کتنا معاوضہ ادا کرتی ہے؟

0

الفابیٹ (گوگل کی سرپرست کمپنی) کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی آمدنی میں حیران کن اضافہ ہونے والا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی حکومت کے پاس جمع کرائی گئی ریگولیٹری فائلنگ کے مطابق، اگلے 3 برسوں میں الفابیٹ سندر پچائی کو 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز (ایک کھرب 92 ارب پاکستانی روپے سے زائد) ادا کرے گی۔

ایران میں رجیم چینج ناممکن، امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ سامنے آگئی

یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائی گئی اس فائلنگ کے مطابق، اس معاوضے کا زیادہ تر حصہ کارکردگی سے منسلک ہے۔ یعنی تنخواہ کے اس پیکج کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آنے والے 3 برسوں میں الفابیٹ کے نئے منصوبے کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

سندر پچائی کے اس پیکج کا ڈھانچہ 2022 کے پیکج سے ملتا جلتا ہے، تاہم اس بار نئی مراعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان کی آمدنی کا زیادہ تر انحصار خودکار گاڑیوں پر کام کرنے والی الفابیٹ کی ذیلی کمپنی ویمو (Waymo) سے منسلک ہے۔ اگر ویمو کی مالیت میں اگلے 3 برسوں میں اضافہ ہوا تو سندر پچائی کو حصص کی شکل میں 26 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

اسی طرح ڈرون ڈیلیوری کمپنی ونگ (Wing) کی اچھی کارکردگی پر سندر پچائی کو 9 کروڑ ڈالرز ادا کیے جائیں گے۔

کمپنیوں کی کارکردگی سے ہٹ کر الفابیٹ کی جانب سے 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اسٹاک کی شکل میں دیے جائیں گے۔ جبکہ مزید 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز اس وقت ادا کیے جائیں گے، اگر سندر پچائی آئندہ 3 برسوں کے دوران کمپنی نہیں چھوڑتے۔

اتنے بڑے پیکج کے باوجود ان کی بنیادی سالانہ تنخواہ محض 20 لاکھ ڈالرز ہے جو 2020 سے ایک ہی سطح پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ سندر پچائی نے 2004 میں پراڈکٹ مینجمنٹ کے شعبے میں نائب صدر کی حیثیت سے گوگل میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ گوگل کروم براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی ٹیم کی سربراہی بھی کرتے رہے ہیں۔ 2015 میں انہیں گوگل سرچ انجن کا سی ای او بنایا گیا جبکہ 2019 میں وہ الفابیٹ کے سربراہ مقرر ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.