میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ 2026 ترقیاتی کاموں کا سال ہے اور اس سال بلدیہ عظمیٰ کراچی 70 سے 75 ارب روپے شہر کے انفرااسٹرکچر پر خرچ کرے گی۔
4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن میں بچھڑ نے والا بچہ 24 سال بعد والد سے ملنے میں کامیاب
کراچی میں عظیم پورہ فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ شاہراہ بھٹو سے ایئرپورٹ اور قیوم آباد جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلائی اوور کو 100 دن کے اندر مکمل کر دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ شمع جانے والے راستے کی بھی مرمت کی جائے گی۔
میئر کراچی نے بتایا کہ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملیر 15 اور میمن گوٹھ میں 26 سڑکوں کی مرمت کی جا رہی ہے، جن میں سے 3 سڑکوں پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ جناح ایوینیو سے بیگم خورشید روڈ کی ٹینڈرنگ بھی مکمل ہو گئی ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ 2026 ترقیاتی کاموں کا سال ہے اور اس سال بلدیہ عظمیٰ 70 سے 75 ارب روپے کراچی کے انفرااسٹرکچر پر خرچ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے اور ٹرانسپورٹ منسٹری الگ الگ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریڈ لائن 200 ارب روپے کا منصوبہ ہے تاہم یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔