Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے متعلق محکموں و دفاتر کو ہدایت نامہ جاری

0

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے متعلق محکموں و دفاتر کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ خزانہ نے ہدایت نامے میں کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی یقینی بنانے کیلیے احتیاطی اور بچت کے اقدامات ضروری ہوگئے، تمام دفاتر پیٹرولیم مصنوعات کے دانشمندانہ اور کفایت شعاری سے استعمال یقینی بنائیں، اس کا استعمال ضروری سرکاری فرائض اور ہنگامی ردعمل تک محدود رکھیں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ غیر ضروری معائنوں اور سرکاری سفر کو فوری محدود کیا جائے، سرکاری گاڑیوں کا استعمال صرف سرکاری مقاصد کیلیے کیا جائے۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ جہاں ممکن ہو گاڑیوں کے مشترکہ استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے، ایک ہی سرکاری سرگرمی کیلیے متعدد گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.