Gas Leakage Web ad 1

سائنس دانوں نے چاند کی مٹی میں چنے اُگا لیے

سائنس دانوں نے چاند کی مٹی میں چنے اُگا لیے

0

واشنگٹن: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چاند پر چنے اگائے جا سکتے ہیں۔ تازہ ترین تحقیق میں سائنس دانوں نے چاند کی مٹی (جسے ریگولتھ کہا جاتا ہے) میں پہلی بار کامیابی کے ساتھ چنے اگائے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کیس: تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں انسان کے چاند پر رہنے سے متعلق سمجھ بوجھ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ ناسا اور دیگر خلائی ادارے پر امید ہیں کہ آنے والے برسوں میں انسان چاند پر اترے گا اور وہاں قیام پذیر ہو گا۔ تاہم اس تصور کے حوالے سے متعدد سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں سے ایک خوراک کی پیداوار میں مشکلات ہیں۔ اس کی بڑی وجوہات میں چاند کی سرزمین کا سخت ماحول اور ناہموار مٹی شامل ہیں۔

لیکن سائنس دانوں کے مطابق نئی تحقیق بتاتی ہے کہ انسان کا چاند پر رہتے ہوئے فصلیں اگا کر کھانا ممکن ہے۔ اس تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے چاند کی مٹی میں چنے اگانے کے لیے mycorrhizal fungi کا استعمال کیا جس نے مٹی کی ساخت اور پانی برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا ۔ محققین نے یہ بھی پایا کہ چنے کے پودے چاند کی مٹی کے سخت حالات میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں اور نشوونما پا سکتے ہیں ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.