Gas Leakage Web ad 1

امریکا کو ایف بی آئی نیٹ ورک پر چینی ہیکرز کے سائبر حملے کا شبہ

امریکا کو ایف بی آئی نیٹ ورک پر چینی ہیکرز کے سائبر حملے کا شبہ

0

واشنگٹن: امریکا نے ایف بی آئی کے اندرونی کمپیوٹر نیٹ ورک پر چینی ہیکرز کے سائبر حملے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے چینی حکومت سے وابستہ ہیکرز ہو سکتے ہیں ۔ تفتیش کاروں کے مطابق یہ ہیکنگ ایف بی آئی کے اس اندرونی کمپیوٹر نیٹ ورک میں کی گئی ہے جس میں قانونی نگرانی کے احکامات سے متعلق معلومات موجود ہیں ۔

یو اے ای میں رہنے والے کاروباری حلقے اور سرمایہ کاروں کی امریکا پر کڑی تنقید

ذرائع کے مطابق اس حملے میں ہیکرز نے ایک غیر خفیہ نظام تک رسائی حاصل کی جس میں تفتیش کے تحت موجود افراد کے مواصلات سے متعلق معلومات بشمول کال ریکارڈز، آئی پی ایڈریس اور روٹنگ کی معلومات موجود تھیں، تاہم کالز کے اصل مواد تک رسائی نہیں کی گئی ۔

ایف بی آئی نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ایف بی آئی نے اپنے نیٹ ورکس پر مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کی اور ان کا ازالہ کیا ہے، اور ہم نے جوابی کارروائی کے لیے اپنی تمام تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے” ۔

حملے کے حجم اور نقصان کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں ۔ واضح رہے کہ 2024 میں بھی چینی ہیکرز نام نہاد سالٹ ٹائیفون گروپ کے ذریعے امریکی ٹیلی کام کمپنیوں کے نظام میں گھس کر اعلیٰ سیاسی شخصیات کی نگرانی کی کوشش کر چکے ہیں ۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.