لاہور: پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن گیارہ کا نیا لوگو جاری کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن گیارہ کا آفیشل لوگو جاری کر دیا ہے، جسے انہوں نے باضابطہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت میں تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی۔ سلمان نصیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جس میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کو نئی فرنچائزز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔