Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا مرکزی امامیہ مسجد کا دورہ، رہبرِ معظم کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

0

گلگت میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد یار نے فجر کی نماز کے بعد کابینہ اراکین ساجد علی بیگ، سید عادل شاہ اور حافظ شرافت الدین سمیت دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مرکزی امامیہ مسجد گلگت کا دورہ کیا، انہوں نے رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کی اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر آغا راحت الحسینی اور مرکزی انجمن کے اراکین سے ملاقات بھی ہوئی جس میں خطے کو درپیش امور اور ان کے پرامن حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلیٰ، کابینہ اراکین اور مرکزی انجمن کے نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام معاملات کو صبر و بردباری اور مکمل آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا تاکہ علاقے میں دیرپا امن اور استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.