Gas Leakage Web ad 1

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار

0

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 164 آپریشن کیے۔

مزید بتایا کہ جن شہروں میں آپریشن کیے گئے ہیں، ان میں لاہور، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، لیہ، ساہیوال، میانوالی اور بہاولپور شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ بہاولپور سے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر معاویہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.