Gas Leakage Web ad 1

**سینئر سکیورٹی عہدیدار کی بریفنگ: آپریشن غضبُ للحق جاری رکھنے کا عندیہ، خطے کی صورتحال پر اہم مؤقف واضح**

0

اسلام آباد: ایک سینئر پاکستانی سکیورٹی عہدیدار نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ آپریشن غضبُ للحق اس وقت تک جاری رہے گا جب تک افغان طالبان حکومت دہشت گرد گروہوں کی سہولت کاری ختم کرنے سے متعلق پاکستان کو قابلِ تصدیق یقین دہانی فراہم نہیں کرتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے اقدامات دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سہولت کاروں کے خلاف دفاعِ خود کے تحت کیے جا رہے ہیں اور کارروائیاں مخصوص اہداف تک محدود ہیں، اندھا دھند حملے نہیں کیے جا رہے۔ بریفنگ کے مطابق اب تک ایک سو اسی سے زائد چوکیوں کو تباہ اور تیس سے زائد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کیا جا چکا ہے جو دہشت گرد لانچ پیڈ کے طور پر استعمال ہو رہے تھے۔ عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان حکومت مختلف دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے جبکہ بھارتی سرپرستی میں پروپیگنڈا مہم بھی چلائی جا رہی ہے، تاہم پاکستان کا افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں اور کارروائیاں صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں۔ داخلی سکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گورننس کے خلا اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کے باعث فوج کو کردار ادا کرنا پڑا، جبکہ تمام سیاسی قوتوں سے بہتر حکمرانی کی اپیل کی گئی۔ ایران کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان متوازن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایک مستحکم اور پُرامن ایران کا خواہاں ہے اور پاکستان کے اگلا ہدف بننے کا تاثر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ ملک گیر احتجاج کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن تشدد یا افراتفری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.