الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 سے متعلق پنجاب الیکشن ٹربیونل کے تین ٹربیونلز ختم کر دیے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ گئی
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے خط کے بعد کیا گیا، اور تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ان ٹربیونلز کے مقدمات اب جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔