پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے،صدرمملکت
پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے،صدرمملکت
آصف علی زرداری نے آیت اللہ علی خامنہ ای اور ایران کی دیگر اعلیٰ قیادت کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایران کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ایسے قد آور رہنما کے انتقال پر پوری مسلم دنیا گہرے رنج کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔
اس سے قبل محمد شہباز شریف نے بھی حکومت اور عوام کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور حکومت و عوام کی جانب سے تعزیت پیش کرتا ہے۔
انہوں نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں اور اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔