پی ٹی آئی رہنماؤں کا دورانِ حراست مبینہ تشدد پر پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع

پی ٹی آئی رہنماؤں کا دورانِ حراست مبینہ تشدد پر پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع

0

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دورانِ حراست مبینہ تشدد کے معاملے پر پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجا اظہر اور فہیم خان نے اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں فوجداری نوعیت کی متفرق درخواست دائر کی ہے۔

سپریم کورٹ 12 فروری کو حکم جاری کرچکی، عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

درخواست گزاروں کے وکیل منیب خٹک ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ 8 فروری کو کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے پولیس حکام نے راجا اظہر اور فہیم خان کو اغوا کیا اور پولیس حراست کے دوران ان پر بدترین تشدد کیا گیا۔ وکیل کے مطابق پولیس کا یہ اقدام جرائم کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالت نے پولیس حکام کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پہلے ہی مسترد کر دی ہے۔ اس درخواست میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی کورنگی، ڈی ایس پی اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.