یورپی یونین کا پاکستان اور افغانستان سےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا مطالبہ

یورپی یونین کا پاکستان اور افغانستان سےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا مطالبہ

0

یورپی یونین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا مطالبہ کر دیا۔

سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی کایا کالاس نے جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔

سینیٹ نے ورچوئل اثاثہ جات ترمیمی بل منظور کرلیا

انہوں نے افغان ڈی فیکٹو حکام سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ ترکیہ نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تنازع کے حل کے لیے دونوں ممالک کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ ہقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے فون پر گفتگو کی اور بعد ازاں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی رابطہ کیا۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کے لیے مخلصانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.