کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن کے دوران سیکڑوں افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 98 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 61 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
کراچی: نیب کی ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی، 350 ایکڑ زمین واگزار کرالی
دوسری جانب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کی گئی کارروائی کے دوران 20 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا۔
ادھر ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
مزید برآں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران 40 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا گیا۔