وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مٹی کا ایک ایک ذرہ بنیان مرصوص بن کر لڑے گا، خوارج اور ان کے ہینڈلرز کا ہر وار الٹا پڑے گا۔ ہم مٹ جائیں گے مگر پاک سرزمین کی آبرو پر حرف نہیں آنے دیں گے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، طالبان رجیم کا وزیر تعلیم مارا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کے بزدلانہ حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، خوارج، ان کے ہینڈلرز اور سپورٹرز پہلے بھی ذلیل ہوئے اب بھی ذلیل ہوں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کی جغرافیائی حدود ہماری ریڈ لائنز ہیں جو کراس کرے گا ذلیل و رسوا ہو گا، پوری قوم اور ہماری سپاہ کا ہر جوان پاکستان کے وقار کا نگہبان ہے۔