پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت پر روس اور ایران نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، دونوں ملکوں نے بات چیت کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔
’جو‘ کھانا کولیسٹرول کی سطح پر حیران کن اثر ڈال سکتا ہے: تحقیق
تفصیلات کے مطابق روسی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پر فوری جنگ بندی کے لیے زور دیتے ہیں، دونوں ممالک اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کریں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان ضبط نفس اور عالم اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے، افغانستان اور پاکستان اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ ایران گفتگو میں سہولت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔