بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے انکی مرضی: عظمیٰ بخاری

بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے انکی مرضی: عظمیٰ بخاری

0

لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کے ہوائی جہاز خریدنے کے معاملے کی بازگشت ہوئی۔

پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ اطلاعات سے متعلق امور زیر بحث آئے تاہم ماحول اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد بولیں، "کیا وزیر اعلیٰ 11 ارب کے جہاز پر راجن پور کا دورہ کریں گے؟”

اس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ جب بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پر گھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے، ان کی مرضی۔

پہلی بار ایشین ٹیموں کے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا خدشہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیا طیارہ خرید لیا گیا ہے، طیارے کی قیمت تقریباً 10 ارب روپے ہے۔

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پوچھا کہ طیارہ کس مد میں خریدا گیا اور اس کی کیا ضرورت تھی۔ اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً کاغذی جہاز بنا کر ایوان میں لہرائے۔

اسپیکر نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ جواب دینا چاہتے تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتے، تاہم جواب دینا میرا کام نہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کی صحت اور قید پر بات کی گئی تو رانا ارشد نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے دور پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔

حکومتی رکن احسن رضا نے بانی پی ٹی آئی کو نشئی قیدی کہا تو ایوان غیر پارلیمانی القابات سے گونج اٹھا۔ اسپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال قبول نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.