کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام قبائل کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔
خیبرپختونخوا: رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلیدہ میں خواتین کا قتل کیا گیا، وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائل کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقی امن سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے بیکڑ میں بہت امن ہے، بیکڑ میں ڈیرہ بگٹی کے لوگوں اور قبائل نے امن قائم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بلوچستان کے لوگوں سے اکثر کہتے ہیں کہ آپ اپنے علاقوں میں امن قائم کر سکتے ہیں۔