پہلی بار ایشین ٹیموں کے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا خدشہ

پہلی بار ایشین ٹیموں کے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا خدشہ

0

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور پہلی بار کسی ایشیائی ٹیم کے سیمی فائنل سے محروم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی پوزیشن غیر یقینی ہو گئی ہے۔ بھارت کو اب زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنا ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا: رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید

پاکستان بھی اسی نوعیت کی صورتحال سے دوچار ہے۔ پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو لازمی ہرانا ہے جبکہ دیگر نتائج پر بھی نظر رکھنی ہو گی۔

نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.050 جبکہ پاکستان کا منفی 0.461 ہے۔ پاکستان کا انحصار میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بہتر بنانے پر بھی ہو گا۔ اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کے امکانات برقرار رہیں گے۔

نیوزی لینڈ سے ہار کر سری لنکا ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ افغانستان سپر ایٹ تک رسائی حاصل نہ کر سکا جبکہ بنگلہ دیش نے احتجاجاً ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.