پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی صورتحال دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کر دی۔
اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں۔ مومنہ اقبال نے دوران شو کہا کہ ‘اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے’۔
امریکا سے بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر نظر ہے، ایرانی صدر
اداکارہ کی بات سن کر میزبان فیصل قریشی بولے ‘تو کراچی والوں کے لیے بھی آپ کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سن نہیں رہے ہو سکتا ہے آپ کی سن لیں’۔
مومنہ اقبال نے میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا ‘میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتا دے ہمیں، کیونکہ اب میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو یہ شہر بھی میرا ہی ہوا، پھر مجھے یہاں پر تھوڑے مسئلے ہو جاتے ہیں’۔ مومنہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ‘ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آ جائیں’۔