اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے دوران بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ اس مہینے بجلی کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی۔
خاتون کا والدہ کی میت گھر میں چھپاکر کئی برس تک پنشن وصول کرنے کا انکشاف
ایجنسی نے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔
نیپرا 26 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کرے گی۔