بنگلادیش کے انتخابات میں کامیاب بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے بطور وزیراعظم حلف اٹھا لیا، صدر محمد شہاب الدین نے جاتیہ سنگساد بھابھن میں عہدے کا حلف دلایا، جس میں پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت متعدد بین الاقوامی مندوبین بھی موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس کے ریکروٹمنٹ رولز 8 سال بعد نئی وزارت کے مطابق تبدیل
بی این پی نے 12 فروری 2026 کے انتخابات میں 209 نشستیں جیتیں جبکہ جماعت اسلامی اور اتحادی جماعتوں نے مجموعی طور پر 77 نشستیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ اگست 2024 میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید عوامی احتجاج کے بعد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئی تھیں اور ملک کی باگ ڈور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کے سپرد کی گئی تھی۔