بھارت اور پاکستان کے ٹاکرے سے اشتہارات کی شرح 25 فیصد بڑھ جاتی ہے، جب کہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ کو ماہرین ’’کمرشل سپرنووا‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سٹینڈرڈ پریمیم سپاٹ اشتہارات کے ریٹ عام طور پر 20 لاکھ اور 25 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہوتے ہیں، لیکن دو روایتی حریفوں کے درمیان دیرینہ دشمنی نے 10 سیکنڈ کے سلاٹ کی قیمت کو حیران کن 40 لاکھ تک پہنچا دیا ہے۔
آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام؛ گوادر اور کوئٹہ کےطلباء کیلئے مختلف دوروں کا اہتمام
ان اعداد و شمار کو "سونے اور چاندی کی قیمت” کے برابر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آٹو، Hyundai، Mahindra، FMCG، Amul، Britannia اور Fintech جیسے شعبوں کی کمپنیاں اشتہارات دینے کے لیے مدِ مقابل ہیں۔
اندازے کے مطابق پورے ٹورنامنٹ میں 2 ہزار کروڑ تک کی اشتہاری آمدنی ہو سکتی ہے، جس کا بڑا حصہ آج ہونے والے اس میچ سے حاصل ہوگا۔
یہ اضافہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی واضح ہے، جس میں JioHotstar لائیو اسٹریم کے دوران 10 سیکنڈ کی جگہ کے لیے 15 لاکھ اور 20 لاکھ کے درمیان چارج کر رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایونٹ سے چند روز قبل اپنے بائیکاٹ کے مؤقف کو تبدیل کرنے کے فیصلے نے ڈیمانڈ کو بڑھایا، جس سے سلاٹس کی کمی پیدا ہوئی۔
ماہرین کے مطابق انڈیا-پاکستان میچ کا جوش ٹیلی ویژن سکرینوں سے آگے میزبان شہر کولمبو کی گلیوں تک پھیلا ہوا ہے۔