انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی سطح پر شائقین کی شمولیت کے ذریعے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو تاریخ کا سب سے زیادہ قابل رسائی عالمی کرکٹ ایونٹ بنانے کے لیے ایک بڑا عالمی مہم پروگرام شروع کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق تمام میچز کو آئی سی سی ویب سائٹ اور ایپ پر ICC.tv کے ذریعے 80 سے زائد خطوں میں دکھایا جا رہا ہے جبکہ پہلی بار منتخب میچز یوٹیوب پر بھی براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔ ان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ اے کا بڑا میچ کولمبو میں شامل ہے جس کے لیے جاپانی اور باہاسا زبان میں کمنٹری بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل
آئی سی سی ٹی وی پر انگریزی کے ساتھ ہندی، اردو اور نیپالی کمنٹری بھی دستیاب ہے۔ بھارت میں براڈکاسٹ پارٹنر JioStar میچز کو متعدد علاقائی زبانوں میں نشر کر رہا ہے۔
ریڈیو نشریات برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن تیار کر رہی ہے جو عالمی سطح پر آئی سی سی ایپ پر دستیاب ہیں۔
ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی نے نیا Creator Club اور Match Insights فیچر بھی متعارف کروایا ہے جس سے شائقین کو حقیقی وقت کے اعداد و شمار کے ذریعے کھیل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد مل رہی ہے۔
شائقین کو مزید قریب لانے کے لیے عالمی سطح پر فین پارکس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ بھارت میں Marriott Bonvoy اور PVR Inox کے ذریعے میچز دکھائے جا رہے ہیں۔
سری لنکا میں Dialog جبکہ Budweiser نے بھی فین ایکٹیویشنز شروع کی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں STARZPLAY پروموشن کر رہا ہے جبکہ Coca-Cola نے کھٹمنڈو میں فین پارک قائم کیا ہے۔
پاکستان میں فین پارکس کراچی اور لاہور میں قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈیجیٹل پارٹنر Tapmad کے ذریعے میچز دکھائے جا رہے ہیں۔